المصحف قرآنی اوپن ٹائپ فونٹ | القلم بلاگ


المصحف قرآنی اوپن ٹائپ فونٹ

Post المصحف قرآنی اوپن ٹائپ فونٹ

ماہ مبارک رمضان کی اس مبارک شب کو قرآن پاک کے لئے ایک مکمل اوپن ٹائپ نسخ فانٹ ریلیز کرنے کی سعادت حاصل کررھا ہوں۔ جو کہ نہ صرف مکمل قرآنی علامات پرمشتمل ھے بلکہ روایتی برصغیری قرآنی اسلوب نگارش کا آئینہ دار بھی۔

فانٹ کا لنک

http://www.mediafire.com/download.php?m714jtunldv

فانٹ کی جانچ کے لئے پہلا اور آخری پارہ بھی مکمل کمپوز کرکے ساتھ پیش خدمت ھیں۔ مزید قرآنی پاروں پر کام جاری ہے اور بہت جلد وہ بھی پیش کردیئے جائیں گے۔

پہلا پارہ:
http://www.mediafire.com/download.php?zl2nzmyhdk2

آخری پارہ:
http://www.mediafire.com/download.php?iwnynnj3xt2

یہاں یہ ضرور ذہن نشین کر لیں کہ ذیل کے لنک میں موجود دونوں پارے صرف فانٹ کی ٹیسٹنگ کے لئے کمپوز کئے گئیے ھیں اور باوجود انتہائی محنت و پڑتال کے اس میں غلطی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے ان کو کسی بھی سطح پر ترسیل سے قبل ان کی پروف ریڈنگ ضرور کروالی جائے۔ تاکہ کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ رہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو قرآن پاک میں سہواً رہ جانے والی کسی بھی غلطی سے محفوظ رکھے۔* آمین۔

میں اس فانٹ کی تیاری کے مراحل میں برادر شاکر القادری اور برادر عبد المجید کا تہہ دل سے ممنون ہوں جن کی ہر لمحہ مشاورت اور رہنمائی سے آج یہ فانٹ آپ کی نگاہوں کے سامنے ہے۔ اس کے علاوہ برادر خاور بلال صاحب کا بھی ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعے اس فانٹ کے لئے ایک خوبصورت ٹائیٹل ڈیزائن کیا۔ جو اوپر پیش کیا گیا۔

اللہ تعالٰی ان سب کی توفیقات میں مزید اضافہ اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین!



3 تبصرے to “المصحف قرآنی اوپن ٹائپ فونٹ”

  1. شازل says:

    بہت خوب
    آپ اپناحق خوب ادا کررہے ہیں

  2. شکریہ شازل بھائی

  3. بہت اچھا کام ہے۔ لیکن ایک بات شیئر کرنا چاہوں گا۔ کہ آپ ڈاؤنلوڈ کیلئے کوئی کوئیک سروس فراہم کریں تو زیادہ اچھا ہے۔
    اگر آپ چاہیں تو میں اس کو اپنے سرور پر رکھ کر لنکس شیئر کر دیتا ہوں۔
    رابطہ:
    seoexpert@gmail.com

تبصرہ کریں