بعض اوقات کچھ مضامین ایسے ہوتے ہیںجن کی تدوین ونڈوز پر کی گئی ہوتی ہے اور جب ان کو لائنکس میںکھولا جاتا ہے تو فونٹس کے عدم موجودگی کی بنا پر یہ بھدے لگتے ہیں۔ اس کے حل کے طور پر مندرجہ ذیل طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ لینکس میں ونڈوز کے فونٹس استعمال کرسکتے ہیں جن کا ایکسٹینشن ttf ہوتا ہے۔ اسکا طریقہ مندرجہ زیل ہے۔ یہ Fedora 8 کے لیے ہے ویسے آپ ٹرائی کر سکتے ہیں۔
1۔ GNome desktopمیں رہتے ہوئے مندرجہ زیل جگہ جائیں۔ System پر کلک کریں اسکے بعد Preference اسکے بعد Look and Feel اور آخر میں Preference۔
2۔ یہاں Fonts کے ٹیب پر کلک کریں۔
3۔ اب Detail کا بٹن دبائیں۔
4۔ آخر میں Go to fonts folder کا بٹن دبائیں۔
5۔ اب اپنے مطلوبہ فونٹس کو اس فولڈر میں کاپی کرلیں۔
6۔ لینکس کو Restart کریں۔
7۔ اور اپنے مطلوبہ پروگرام میں استعمال کریں۔
اس کے علاوہ ایک دوسرا آسان ترین طریقہ یہ بھی ہے لینکس کوئی بھی ہو فونٹ نصب کرنے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ ہوم میں .fonts نامی فولڈر بنائیں اور سارے فونٹ اس میں کاپی کردیں۔
بشکریہ
ITMag.PK
پہلا اردو آئی ٹی میگزین