المجید قرآنی فونٹ | القلم بلاگ


المجید قرآنی فونٹ

القلم کے معزز رکن  عبدالمجید نے ایک اور  خوبصورت قرآنی فونٹ تیار کیا ہے جو القلم پر ریلیز ہو چکا ہے اس فونٹ کیر ریلیز کے ساتھ عبدالمجید نے جو مراسلہ تحریر کیا ہے  وہ حسب ذیل ہے:

al-majeed-quran-download

السلام علیکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ آج میں المجید قرآنی خط کو ریلیز کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں احباب کو معلوم ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل راسخ کشمیری بھائی نے قرآن پاک کے ایک سکین شدہ صفحے کو القلم اور اردو محفل پر لگایا تھا اور خواہش ظاہر کی تھی کہ کوئی اسکو فونٹ میں تبدیل کرلے بندہ عاجز نے اس وقت اس کار خیر کو انجام دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر میرے مہربان دوستوں جناب راسخ کشمیری صاحب اور جناب خلیل بھٹو بھائی نے فونٹ بنانے کیلئے باقی صفحات مہیاء کرنے کی ذمہ داری لی جوکہ انہوں نے احسن طریقے سے سر انجام دیا اللہ کے فضل و کرم سے اب فونٹ مفاد عامہ کے استعمال کیلئے تیار ہوا ہے اور احباب کے مفاد اور قرآن پاک کے رسم الخط کے طور پر استعمال کرنے کیلئے ریلیز کیا جارہا ہے۔ سکرین شارٹ ملاحظہ ہو

اس خط کو میں اپنے شفیق اور مہربان والد کے نام سے منسوب کرتا ہوں جنہوں نے خط کے بننے کے مراحل میں مجھے اپنے مفید مشوروں سے نوازا ہے اس خط کو ریلیز کرنے کے سلسلے میں خصوصی طور سے جناب شاکر القادری صاحب ، جناب راسخ کشمیری صاحب، جناب خلیل بھٹو صاحب، جناب عارف کریم صاحب کا شکریہ ادا کرونگا کہ انہوں نے اس خط کی تیاری میں اپنی استطاعت کے مطابق مدد کی ہے میں اپنے ان تمام دوستوں کا خصوصی شکریہ اداء کرونگا جنکے تعاون کے بدولت آج میں اس خط کو تکمیل کر پایا ہوں اور احباب کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ اس مراسلہ میں خط کا ڈاونلوڈ لنک سورۃ یسین کا پروف شدہ ورڈ فائل اور سورۃ یاسین کا پروف شدہ پی ڈی ایف فائل موجود ہے احباب اسکو ڈاونلوڈ کرلیں اور مجھے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔
نوٹ: چونکہ فونٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اسلئے اعراب کے ٹکرانے کے کچھ مسائل ہوسکتے ہیں جنکے بارے میں احباب نے مطلع کرنا ہے تاکہ آئندہ ورژن میں یہ مسائل نہ ہو نیز چونکہ یہ خط قرآن پاک کے حوالے سے بنایا گیا ہے اسلئے اسمیں اردو کے حروف پر زیادہ توجہ نہیں دے پایا ہوں خصوصا بڑی ے کا مسئلہ اس خط میں موجود ہے جوکہ انشاءاللہ اپڈیٹ ورژن میں حل ہوچکا ہوگا



تبصرہ کریں