الفارس فونٹ سیریز
القلم ایک معزز رکن سید ارتضی حسن رضوی جو کہ ایران سے “مریم” نامی ایک فارسی ورڈ پروسیسر خرید کر لائے ہیں اس ورڈ پروسیسر کے ساتھ انہیں تقریبا 300 خوبصورت فارسی فانٹ ملے ہیں انہوں نے ان تمام فانٹس کو اردو سے تقویت دے کر اردو دان طبقہ کے لیے قابل استعمال بنانے کا فیصلہ کیا ہے
انہوں نے قسط اول کے طور پر 16 فونٹس میں اردو سپورٹ شامل کی ہے جسے میں یہاں پر ریلیز کر رہا ہوں آپ حضرات سے درخواست ہے کہ ان فونٹس کو استعمال کر کے اپنی تجاویز دیجئے اور ان کی خوبیوں خامیوں سے مطلع فرمایئے تاکہ باقی کے فانٹس کو ان تجاویز کی روشنی میں بہتر انداز میں پیش کیا جائے
ان فونٹس کے نمونہ تحریر حسب ذیل ہے:
| This image has been resized. Click this bar to view the full image. The original image is sized 960×720. |

میں نے ان فونٹس کو القلم کے ڈائون لوڈ سنٹر میں مہیا کر دیا ہے جنہیں آپ اوپر دیے گئے ڈائون لوڈ امیج پر کلک کر کےاتار سکتے ہیں
السلام و علیکم
ماشاءاللہ آ پکی کاوش ملاحضہ کر کے دل بہت خوش ہوا۔۔۔ خدا اور امامِ زمانہ (عج) آپکی توفیقات میں اضافہ فرمائیں۔
ایک درخواست یہ ہے کہ برائے کر مجھے بتائیں کہ فارسی کا اسٹینڈرڈ فونٹ جو آپ نے استعمال کیا ہے وہ کب تک مہیّا ہو جائے گا۔۔۔ برائے مہربانی جواب ضرور دیجئے گا، میں منتظر رہوں گا آپکے جواب کا۔ والسلام