راجہ صاحب 18 ستمبر 2009 06:19 ص
السلام علیکم
جیسا کہ
یہاں آپ نے اعلان پڑھا کہ القلم میں امیجز ہیک پر تصاویر اپ لوڈ کرنے اور میگا اپلوڈ پر فائلیں اپلوڈ کر کے شیئر کرنے کا ہیک ڈال دیا ہے
آئیں دیکھتے ہیں کہ اسے استعمال کیسے کرنا ہے
سب سے پہلے میگااپلوڈ کے بارے میں
کوئی بھی فائل اپلوڈ کرنے کےلئے براؤز کے بٹن پر کلک کریں
فائل کا پاتھ فراہم کریں
file description میں اس کےبارے میں کچھ تفصیل درج کریں
اور آخر میں سینڈ کا بٹن دبا دیں
کچھ لمحوں کے بعد جہاں فائل کی تفصیلات لکھی تھیں اسکےنیچے فائل کا ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈلنک آ جائے گا جسے آپ اپنی پوسٹ میں شامل کر سکتے ہیں
اب آتے ہیں تصویر شامل کرنے کی طرف یعنی امیج شیک کی طرف
اپنی پوسٹ میں تصویر شامل کرنے کے لئے براؤز کے بٹن پر کلک کریں
فائل کا پاتھ فراہم کریں
اور ہوسٹ اٹ کے بٹن پر کلک کریں
کچھ لمحوں کے بعد آپ کو امیج ہوسٹ کے پیج پر تصویر کا ڈائریکٹ لنک مل جائے گا
جسے آپ امیج ٹیگ کے ساتھ اپنی پوسٹ میں شامل کر سکیں گے
نوٹ :۔ اگر میگا اپلوڈ یا امیج شیک پر آپ کا اکاؤنٹ موجود ہے تو اس کو پہلے لاگ ان کرلیں اس طرح جو کچھ بھی آپ اپلوڈ کریں گے وہ آپ کے اکاؤنٹ میں ہی داخل ہو گا
9 تبصرے